مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 474
مکتوبات احمد ۴۷۴ مکتوب نمبر ۴ السلام علیکم جلد چهارم آپ خود کوشش کریں اور ناول ترک کرا دیں ۔ گھر میں بہت کہا جاتا ہے ۔ مگر استاد کی بات کا اثر بہت ہوتا ہے ۔ والسلام مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۵ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ شریف احمد کے لئے بہت کوشش کریں۔ آپ کو بہت ثواب ہوگا۔ ابھی اس کو پڑھنے کی طرف سچا اور دلی شوق نہیں ۔ صرف آپ کی دن رات کی کوشش سے پڑھتا ہے ۔ ایسا کرنا چاہیے کہ اس کے دل میں علم کا شوق پیدا ہو جائے ۔ یہ خدمت انشاء اللہ خدا تعالیٰ کے نزدیک موجب ثواب عظیم ہوگی ۔ مبلغ علم ر روپیہ پہنچ گیا ہے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ ۔ یہ تمام مکتوبات سیرت احمد از حضرت قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۴۱ تا ۴۳ سے لئے گئے ہیں (ناشر)