مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 443

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ بحضور فیض گنجور جناب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ نہایت ہی عاجزانہ عرض ہے کہ بندہ اس جگہ نو۹یں جماعت میں پڑھتا ہے لیکن حضور کی متواتر اور برکت والی دو روزہ تقریر سے بندہ کو بہت ہی اثر ہوا۔اس واسطے حضور کی خدمت میں عرض ہے کہ بندہ اپنے والدین کی رضامندی سے اپنی زندگی اللہ کی راہ میں بڑی خوشی سے وقف کرتا ہے۔اِلَّا مَا شَائَ اللّٰہُ۔اور جو جو علم حضور میرے لئے تجویز فرماویں وہی بندہ کو صدقِ دل سے منظور ہیں۔والسلام درخواست دعا حضور کا تابعدار خاکسار عبدالرحمن ولد مستری قمر الدین احمدی بھیروی مکتوب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بہت عمدہ اور مبارک راہ ہے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔خدا اس میں برکت دے۔یہ ارادہ معرفت الحکم و بدر شائع کر دیں۔٭ والسلام مرزا غلام احمد ٭ الحکم نمبر۲ جلد۱۰ مورخہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۳