مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 437
مکتوبات احمد ۴۳۷ جلد چهارم حضرت منشی عبدالرحمن صاحب کلرک جناب منشی عبد الرحمن صاحب ساکن گجرات، جناب شیخ رحمت اللہ صاحب کے بھائی تھے ۔ آپ کی بیعت ۷۶ انمبر پر رجسٹر بیعت میں درج ہے۔ حضرت منشی صاحب اندرون موچی دروازہ لاہور میں رہتے تھے۔ پہلے ریلوے میں کلرک تھے پھر بسلسلہ روزگا را فریقہ چلے گئے تھے۔ آپ کو جماعت احمدیہ کے پہلے جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ء میں شمولیت کی توفیق ملی جس میں ۷۵ افراد شامل ہوئے ۔ آسمانی فیصلہ میں حضور نے آپ کا نام منشی عبدالرحمن صاحب کلارک لو کو آفس لاہور لکھا ہے۔ تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں ، جلسہ ڈائمنڈ جو بلی اور پُرامن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر کیا ہے ۔ خلافت ثانیہ کی بیعت نہ کی اور نظام خلافت سے غیر مبائعین میں شامل ہو گئے ۔ خلافت ثانیہ کی ابتداء میں وفات پائی ۔ ☆ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۵۴،۲۵۳