مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 434
مکتوب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ محبیّ اخویم ماسٹر عبد الرحمن صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کے سب خطوط پہنچے جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔مگر میرے نزدیک سب پہرہ چوکی بے فائدہ ہے جب تک مسجد کے اندر اور بیت الفکر کے اندر دو تین آدمی نہ سلائے جائیں سو یہ کوشش کریں کیونکہ گھر کے لوگ سب باہر کے دالان میں رہتے ہیں اور دالان خالی رہتا ہے۔بہت تاکید ہے۔٭ والسلام خاکسار میرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ ٭ اصحاب احمد جلد ہفتم صفحہ ۱۲۹