مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 433
حضرت شیخ عبد الرحمن صاحبؓ نومسلم بھیرہ حضرت شیخ عبد الرحمن رضی اللہ عنہ (سابق سردار مہرسنگھ ) ڈومیلی تحصیل پھگواڑہ (ریاست کپورتھلہ) ضلع جالندھر کے ایک سکھ خاندان کے چشم و چراغ تھے۔آپ کا نام والدین نے مہر سنگھ رکھا تھا۔آپ کی ولادت سال ۱۸۷۲ء کو ہوئی۔آپ کے والد صاحب کا نام سردار دسوندھارام تھا۔سکھ قوم اور ہندوانہ طرز معاشرت سے نالاں تو تھے ہی۔بغرض علاج حضرت مولوی خدا بخش صاحب جالندھری کی وساطت سے حضرت حکیم مولانا نورالدین ؓ کی خدمت میں بغرض علاج بھیرہ تشریف لے گئے۔قادیان حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی خدمت میںحاضر ہو کر اٹھارہ سال کی عمر میں ۱۴؍دسمبر۱۸۹۰ء کو بیعت کی۔رجسٹربیعت میں آپ کا نام ۲۱۱ نمبر پر درج ہے۔بھیرہ میں دسویں تک تعلیم حاصل کی اور قادیان میں بی۔اے کیا۔۱۹۰۲ء میں آپ کی شادی حضرت خلیفہ نور دین جمونیؓ کی صاحبزادی غلام فاطمہ سے ہوئی جن کو حضور کے گھر خدمت کی سعادت حاصل ہوئی۔آپ نے ۳۶ علمی و تحقیقی کتب تصنیف کیں۔آپ سے مروی روایات ’’سیرت المہدی‘‘ میں درج ہیں۔بیعت کے ریکارڈ میں ساکن دہلی اور عمر پانزدہ سال ہے۔آپ تین سال کے لئے جزائر انڈیمان میں بطور ہیڈماسٹر رہے اہل و عیال کو بھی ساتھ بھجوایا گیا۔اس بنیاد پر آپ کالے پانی والے بھی مشہور ہوئے تھے۔تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت اور چندہ دہندگان اور کتاب البریہ میں پرُامن جماعت میںذکر ہے۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۲۸۵،۲۸۶