مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 409
مکتوبات احمد ۴۰۹ جلد چهارم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مکتوب در حقیقت مجھے بھی ان کے فوت ہونے سے بہت صدمہ ہوا ہے کہ بیان سے باہر ہے ۔ ایسا نیک بخت مخلص اور عالی ہمت جوان ہم سے جدا ہو گیا ۔ ہزاروں میں سے کوئی اس کی مانند ہو گا ۔ لیکن تقدیر الہی سے کیا چارہ ہے۔ اگر کوئی مصیبت ایسی ہوتی جو پہلے مجھے خبر ہوتی تو میں دعا کرتا مگر یہ ناگہانی امر ہے۔ چاہیئے کہ تمام عزیز خدا تعالیٰ کے فعل پر صبر کریں کہ صبر کا بہت اجر ہے اور آپ کو اجازۃ ہے کہ آپ چلے جاویں ۔ فروری ۱۹۰۴ء ☆ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد البدر نمبر ۶ جلد ۳ مورخه ۸ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۴ ، ۵