مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 25
مکتوب ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ اخویم محمد ابراہیم خاں صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ روپے مرسلہ آپ کے جو آپ نے کمال اخلاص سے روانہ کئے تھے مجھ کو پہنچ گئے اور آپ کے لئے دعائے خیر کی گئی۔اس لئے میں آپ کو رسید روپے سے شکرگزاری کے ساتھ اطلاع دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کی جزائے خیر آپ کو بخشے۔آمین۔باقی خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد (لفافہ پر کاپتہ)بمقام کراچی بندر مکان قریب گورنمنٹ گارڈن بخدمت محبیّ اخویم محمد ابراہیم خاں صاحب بن حاجی موسیٰ خاں صاحب راقم خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۳۰؍ اگست ۱۹۰۳ء نوٹ از مرتب: جس روپیہ کا اوپر ذکر آیا ہے اس کی رسید حضور کی دستخطی بھی موجود ہے جس پر مرقوم ہے ’’مرزا غلام احمد ۲۹؍ اگست ۱۹۰۳ء‘‘ ۱؎ ان ایام میں ڈاک گورداسپور سے ہو کر جاتی ہوگی کیونکہ ڈاک خانہ قادیان کی مہر ۲۹؍ اگست کی گورداسپور کی ۳۱؍ اگست کی اور کراچی کی ۳؍ ستمبر کی ثبت ہے۔۱؎ دستخط اور تاریخ کے درمیان حضور کی مہر ثبت ہے جو پڑھی نہیں جاتی…ملفوف اور رسید