مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page iii
ii مکتوبات احمد جلد چہارم میں جن مکتوبات کے چر بے شامل اشاعت ہیں ان خطوط کے ساتھ کا نشان لگا دیا گیا ہے اور ان کا حوالہ نہیں دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ مکتوبات میں موجود آیات قرآنی کے حوالہ جات حاشیہ میں دے دیئے گئے ہیں ۔ اسی طرح الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے تذکرہ ایڈیشن ۲۰۰۴ ء کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ خطوط کے چربوں میں چند مقامات پر بعض الفاظ پڑھے نہیں جا سکے وہاں لگا دیئے ہیں ۔ نیز جہاں کسی وضاحت کی ضرورت محسوس کی گئی وہاں ناشر کی طرف سے حاشیہ میں نوٹ دے دیا گیا ہے ۔ اس جلد کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ جن احباب نے انتہائی محنت اور اخلاص کے ساتھ معاونت فرمائی ہے وہ شکریہ کے مستحق ہیں ۔ سیٹنگ کا کام مر بیان کرام نے حصہ لیا نیز اس کی کمپوزنگ اور نے کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے کسی نہ کسی طور پر اس کتاب کی تدوین واشاعت میں حصہ لیا ہے ۔ فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء اللہ تعالیٰ اس جلد کی اشاعت کے نیک اور بابرکت ثمرات ظاہر فرمائے اور اسے اشاعت دین کا مفید ذریعہ بنا دے ۔ آمین ۔ ۲۳ مارچ ۲۰۱۵ء