مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 253

مکتوب نمبر۱۱۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عزیز ی محبیّ اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔اس دوا کا نام سیلی سلاس ہے۔خوراک اس کی چھ رَتی تک ہے۔نہار پانی کے گھونٹ سے دن میں تین مرتبہ صبح، دوپہر، شام ہر یک دفعہ چھ رَتی اور مناسب ہے کہ آپ اپنے والدصاحب اور ان کی صحت اور آخرت کے لئے بہت دعا کیا کریں۔اور بردباری اور حلم اور درگذر اپنی عادت ڈالیں۔آج کل جس قدر علماء کا تکفیر پر زور ہے۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلدتر فرو ہو جائے گا۔باطل کو قیام نہیں آخر حق غالب آجاتا ہے۔سو جس قدر آپ ان دنوں میں دلوں میں جوش مخالفت دیکھتے ہیں۔تھوڑے دنوں کے بعد نہیں رہے گا۔والسلام بخدمت اخویم میاں عبدالکریم صاحب السلام علیکم مع …۱؎ والسلام مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۱۲۰ژ محبیّ اخویم ڈاکٹرصاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مندرجہ ذیل کام مہربانی فرما کر آج کر دیں۔(۱) حافظ احمد اللہ صاحب کی بیوی بیمار ہے۔غور سے امتحان کریں کہ مسلول تو نہیں اور اگر مسلول نہیں تو کیا دِق ہے یا دونوں سے محفوظ۔(۲) ایک مریضہ عورت بیمار کا مفصّل حال اس کے خاوند کا لکھا ہوا بھیجتا ہوں۔آپ سوچیں کہ کیا بیماری ہے اور کیا علاج اور پھر پر چہ مذکورہ کل تک بھیج دیں۔(۳) کو کاوائین کی بوتل بھیجتا ہوں آپ چکھ کر بتلاویں یہ کیا چیز ہے اگر آپ کا ارشاد ہو تو اس کو پھینک دیا جائے۔(آٹھ روپے) ابھی منگوائی تھی۔حافظ احمد اللہ صاحب کی بیوی کو اب دیکھ لیں اور اگر مناسب ہو تو صبح کودیکھیں اور قارورہ بھی دیکھیں۔۲؎ ۱؎ و ۲؎ یہ مکتوب نامکمل ہیں۔(ناشر)