مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 249 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 249

مکتوبات احمد ۲۴۹ جلد چهارم مکتوب نمبر ۱۱۴ * بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا کارڈ مرسلہ پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ اس وقت آپ کو اس کام کے لئے تکلیف دیتا ہوں کہ آپ مجھے ایک عمدہ عطر فتنہ کا بھیج دیں اور نیز یہ تحقیق کریں کہ آیا لکھنو میں عطر مشک بھی ہوتا ہے یا نہیں میں نے بہت تلاش کیا وہ نہیں ملتا اور اگر وہ ہو تو وہ میرے مزاج کے بہت موافق ہے اور پھر اس کے بعد یہ کہ عطر عنبر بھی ہوتا ہے یا نہیں اگر موجود ہوں تو مجھے مطلع فرماویں۔ تا تین تین ماشہ ان دونوں میں سے منگوالوں ۔ باقی سب خیریت ہے۔ اشتہار پہنچ گئے ہوں گے ۔ ۱۸ جنوی ۱۹۰۸ء مکتوب نمبر ۱۱۵ * والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا ۔ اسجگہ بفضلہ تعالی تا دم تحریر خط لہذا ہر طرح سے خیریت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے ۔ آمین ۔ آپ کی منظوری رخصت کی بہت انتظار ہے ۔ خدا تعالیٰ اپنا ایسا فضل و کرم کرے کہ رخصت منظور ہو جائے ۔ جس کتاب کو میں تالیف کر رہا ہوں وہ بھی اب قریب الاختتام ہے ۔ شائد مئی ۱۹۰۸ء تک ختم ہو جائے ۔ معلوم نہیں کہ فرخ آباد میں کسی کو ہمارے سلسلہ کی اطلاع ہے یا نہیں ۔ آپ کے لئے خوب موقعہ ہے کہ کچھ نہ کچھ تخم ریزی کر آویں۔