مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 247 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 247

مکتوب نمبر۱۱۱ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔پچھلے کئی روز ۱؎ سے دست اور کثرت پیشاب کامرض ساتھ ساتھ چلی جاتی ہے۔بہتر ہوتا اگر بل پختہ تازہ کسی قدر آجائے۔باقی خیریت ہے۔اس طرف طاعون کا سخت دورہ ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۱۱۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ترقی تنخواہ آپ کو مبارک ہو (آمین)۔گھر کے مشورہ اور اتفاق سے مَیں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ ستمبر کے مہینہ میں برخوردار محمود احمد کا اُس طرف روانہ ہونا مناسب نہیں سمجھا گیا اور یہی قرار پایا ہے کہ وہ اِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ آگرہ میں آپ کے پاس آئے گا۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱؎۔زائد کیا گیا۔(ناشر)