مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 244 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 244

مکتوبات احمد ۲۴۴ جلد چهارم مکتوب نمبر ۱۰۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی اخویم خلیفہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ گولیاں اور پہلے اس سے پانچ صدر روپیہ نقد بھی آپ کی طرف سے مجھ کو پہنچ گیا۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر بخشے ۔ امید کہ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ امید که مرزا احمد بیگ کے داماد کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی اس کا اشتہار آپ کو پہنچ ہی گیا ہوگا ۔ ۱۴ را گست ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۱۰۷ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ کل کی ڈاک میں مبلغ پنج مہر روپیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ر ستمبر ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ