مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 238
مکتوبات احمد ۲۳۸ جلد چهارم مکتوب نمبر ۹۵ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبتی عزیزی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج مشورہ والدہ محمود کے ساتھ لکھا جاتا ہے کہ برخوردار محمود کی شادی کو اکتو بر ۱۹۰۳ء تک ایک سال ہو جائے گا۔ اس لئے مناسب ہے کہ آپ اکتوبر کے ابتداء میں لڑکی کو رخصت ۔ تعالیٰ کر دیں ۔ اب زیادہ دیر ہرگز مناسب نہیں ہے۔ آئندہ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ اپنی طرف سے یہ قطعی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جون ۱۹۰۳ء مکتوب نمبر ۹۶ * والسلام خاکسار مرز اغلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی اہلیہ محترمہ کی شدت بیماری کی خبر بزبانی اخویم مولوی محمد احسن صاحب مجھ کو ملی ۔ خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشی امید که حالات خیریت آیات سے اطلاع اطلاع بخشیں ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۳۰ رستمبر ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ