مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 233 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 233

مکتوبات احمد ۲۳۳ جلد چهارم مبارک کو یہی بیماری ہوگئی تھی ۔ دن میں آٹھ دفعہ سخت غشی اور تشنج ہوا ۔ آٹھویں دفعہ میں دعا ۔ میں تھا کہ خبر دی گئی ۔ کہ لڑکا فوت ہو گیا ۔ جب میں نے آکر دیکھا تو تنفس اور نبض کچھ باقی نہ تھا۔ اور برف کی طرح ٹھنڈا ہو چکا تھا ۔ بہت حیلہ کیا گیا مگر فائدہ نہ ہوا ۔ جب سمجھ چکے کہ حقیقت میں مر گیا اور سب حاضرین نے اِنَّا لِلهِ کہہ دیا ۔ تو یک دفعہ کچھ حرکت محسوس ہوئی ۔ پانی گرم میں دیر تک رکھا گیا ۔ مدت دراز کے بعد زندگی کے آثار ظاہر ہونے لگے ۔ آخر دوسری رات کے گیارہ بجے کے قریب دوبارہ زندگی خدا تعالیٰ نے عطا کی ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ آپ کے لئے وہ دن جلد لاوے کہ خدا تعالیٰ عمر والا بدل عطا کرے ۔ زیادہ خیریت ۔ ۱۸ اگست ۱۹۰۱ء روز یکشنبه والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۸۹ نَحْمَدُهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ ہیں عنہ روپے کا نوٹ پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ اسوقت سخت لرزہ اور کچھ تپ کی سی حالت ہے۔ زیادہ لکھ نہیں سکتا۔ خدا کا فضل درکار ہے۔ ۲۱ / دسمبر ۱۹۰۱ء غلام احمد عفی عنہ