مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 223
تک سو صفحہ چھپ چکا ہے۔شاید د۲و ماہ تک یہ کتاب ختم ہو۔بہرحال اس کتاب کے ختم ہوچکنے کے بعد یہ جماعت نصیبین کی طرف جائے گی۔امید کہ ہمیشہ آپ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے۔اس طرف جالندہر کے علاقہ میں اب پھر طاعون شروع ہے۔دیکھیں خدا تعالیٰ کیا کرتا ہے۔باقی خیریت ہے۔٭ ۱۵ ؍فروری ۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر۷۳ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ دس روپے مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچے۔خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے آمین۔میں آپ سے ایک خاص طور پر محبت رکھتا ہوں یہ آپ کے اس دلی اخلاص کا اثر معلوم ہوتا ہے جو میرے دل کو محبت کی طرف کھینچتا ہے۔اس عید ۱؎ پر کثیر احباب جمع ہوں گے۔بہت تاکید کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سب دوست قادیان میں عید پڑھیں۔لہٰذا بہت آرزو ہے کہ اگر ممکن ہوسکے تو آپ بھی اس عید پر تشریف لاویں تا دوستوں کے مجمع کو دیکھ کر خوشی حاصل ہو۔اور نیز سب دعا میں ٭ الفضل نمبر۲۱۰ جلد ۳۴ مورخہ ۹ ؍ستمبر ۴۶ء صفحہ ۳ ۱؎ یہ عید آخری اس سال میں ہے خدا جانے آئندہ سال میں کون زندہ رہے اور کون نہ رہے۔