مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 214
عیسائی ہو گیا… اور ممکن نہیں کہ مسلمان رہوں۔یہ خط اس نے احمد اللہ خان کی طرف لکھا تھا اور اس سے مجھ کو ملا۔بہرحال یہ کلمہ کفر ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ مرتد ہو گیا۔جب تک توبہ نہ کرے ان لوگوں سے…… مکتوبات نمبر۶۱ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچ گئے ایسے نازک اور ضرورت کے وقت میں جبکہ بدطینت حاسدوں نے عدالت میں میرے پر مقدمہ اٹھایا ہوا ہے۔آپ کا متواتر مالی مدد کرنا قابل شکر گذاری ہے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔اب مقدمہ کی تاریخ ۲۴ ؍فروری ۱۸۹۹ء ہے۔غالباً اتوار کے دن عید ہوگی اس صورت میں پیر کو بمقام پٹھان کوٹ مقدمہ پر جانا ہوگا۔وَاللّٰہُ اَعْلَمُ۔اب میں نے عہد کرلیا ہے کہ کچھ عرصہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔اللہ تعالیٰ دوری مہجوری سے بخیروعافیت رستگاری عنایت فرماوے۔آمین ثم آمین۔باقی سب طرح خیریت ہے۔۱۱؍ فروری ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان ضلع گورداسپور