مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 210 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 210

مکتوبات احمد ۲۱۰ جلد چهارم مکتوب نمبر ۵۵ * بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج کی ڈاک میں مبلغ پچاس من روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو مل گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ عجیب اتفاق ہے کہ مجھ کو آج کل اشد ضرورت تھی ۔ آج ۴ رنومبر ۱۸۹۸ء میں خواب میں مجھ کو دکھلایا گیا کہ ایک شخص روپیہ بھیجتا ہے ۔ میں بہت خوش ہوا ۔ اور یقین رکھتا تھا کہ آج سه روپیہ آئے گا چنانچہ آج ہی ۴ رنومبر ۱۸۹۸ء کو آپ کا پچاس سے آگیا ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَ جَزَاكُمُ اللَّهُ۔ روپیه معلوم ہوتا ہے کہ یہ روپیہ بھیجنا درگاہ الہی میں قبول ہے۔ چنانچہ آج جو جمعہ کا روز ہے میں نے آپ کے لئے درگاہ الہی میں نماز جمعہ میں دعا کی ۔ امید نہ میں دعا کی ۔ امید کہ اِنْشَاءَ اللہ پھر کئی دفعہ کروں گا۔ مجھے آپ سے دلی محبت ہے ۔ اب دل بہت چاہتا ہے کہ آپ نزدیک آ جائیں ۔ اللہ تعالیٰ اسباب پیدا کرے۔ باقی خیریت ہے ۔ ۴ رنومبر ۱۸۹۸ ء روز جمعه مکتوب نمبر ۵۶ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔ آمین ان دنوں میں سرکار کی طرف سے میرے پر بشمولیت محمد حسین ایک فوجداری مقدمہ دائر