مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 208
مکتوبات احمد ۲۰۸ جلد چهارم قدر دودھ پی لیا کریں۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ اس ملک میں پھر طاعون کے خطرات معلوم ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمادے۔ ۲۲ جولائی ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۵۲ محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ * السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ تریاق الہی یعنی دوائی طاعون کل کی ڈاک میں آپ کی خدمت میں روانہ ہو چکی ہے ۔اب یہ اشتہار روانہ کرتا ہوں ۔ ۲۴ جولائی ۱۸۹۸ء مکتوب نمبر ۵۳ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پچاس منه روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے تھے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ لیکن ابھی تک معلوم نہ ہوا کہ آپ کی عرضی پر کیا حکم آیا ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیں مطلع فرمائیں گے ۔ اب اگر آب و ہوا موافق نہیں تو اللہ تعالیٰ یہ فضل فرما دے کہ وہاں سے پنجاب میں تبد یلی ہو جاوے ۔ امید ہے کہ تا دم ملاقات ت خیریت آیات ت سے مسرور الوقت