مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 202

مکتوبات احمد ۲۰۲ جلد چهارم طبیعت بہت کمزور ہو گئی ہے ۔ خدا تعالیٰ حافظ ہو ۔ امید کہ آپ ایک ہفتہ تک واپس آئیں گے ۔ شاید یہ خط آپ کو لکھنو میں ملے یا بمبئی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۵ / دسمبر ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی عزیزی اخویم سلمه نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ ملا ۔ بدریافت خیر و عافیت خوشی ہوئی ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - میری یہ بیماری در اصل دل کی معلوم ہوتی ہے کہ یکدفعہ دوران خون کی حرکت کم ہو جاتی ہے ۔ اور نیز دل کی حرکت کم ہو جاتی ہے اور ٹھنڈا ہونا دل کا شروع ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ہاتھ پیر برف کی طرح ہو جاتے ہیں ۔ دماغ میں خشی لانے والی لہریں محسوس ہوتی ہیں ۔ میں خیال نہیں کرتا کہ یہ بیماری کافور کی وجہ سے ہے۔ کیونکہ جس کا فور کو میں استعمال کرتا ہوں اس میں عنبر ملا ہوا ہوتا ہے ۔ جو دل کا مقوی ہے اور ساتھ ہی جائفل بھی ہوتا ہے اور ساتھ ہی مشک بھی استعمال کرتا ہوں ۔ یہ تمام چیزیں مقوی دل ہیں بلکہ یہ بیماری عرصہ تین برس سے لاحق ہے ۔ کمزوری اور ضعف سے یا کسی اور بیماری سے بڑھ جاتی ہے ۔ چونکہ آج تک میں نے پچھپیں روزے رکھے ۔ بہت ہی کم ہے۔ ۔ غذا کھائی۔ دس دن میں شاید اس قدر غذا کھائی ہوگی جو تندرست انسان ایک دن میں یا حد دو دن میں کھا سکتا ہے۔ اس لئے اس بیماری نے جلد جلد دورہ شروع کیا ۔ اب بھی یہی حالت ہے۔ آج نا چار ہو کر ۲۶ تاریخ رمضان کو میں نے روزہ نہیں رکھا۔ یوں گھبراہٹ کچھ بھی نہیں ۔ یہ حالت ہے۔ امید کہ آپ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں گے ۔ میری زند زندگی تو محض خدا کے فضل سے ہے۔ میرے دونوں حصے بدن کے بیمار ہیں ۔ دن میں