مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 197 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 197

مکتوبات احمد ۱۹۷ جلد چهارم مکتوب نمبر ۳۴ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرا لڑکا شریف دس علم باراں اللہ روز سے بعارضہ پیچش خونی سخت بیمار ہے دست سبز رنگ آتا ہے اور خون بھی آتا ہے نہایت دبلا اور کمزور ہو گیا ہے ۔ اگر اس عمر کے لئے جو ایک برس کی عمر ہے۔ کوئی نسخہ مجرب ہو تو آپ وہ دوا ضرور بھیج دیں کیونکہ کثرت خون سے لڑکا بہت کمزور اور خطر ناک حالت میں ہے خدا تعالیٰ فضل کرے۔ بہت سی تدبیریں کی گئیں مگر خون بند نہیں ہوا ۔ آپ جہاں تک جلد ممکن ہو کوئی دوا اس حالت کے لائق ارسال فرمانویں۔ والسلام ۱۷ جون ۱۸۹۶ء مکتوب نمبر ۳۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه السلام علیکم و خاکسار غلام احمد عفی عنہ امام احمد عفي عنه نَحْمَدُهُ بم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا کارڈ پہنچا۔ اب اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِیر آپ کے لئے دعا شروع کروں گا۔ خدا تعالیٰ کسی مقام حسب المراد میں آپ کی تبدیلی کر دیوے۔ آمین ثم آمین ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ آپ مطلع فرماتے رہیں۔ میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ اللہ جل شانہ دین و دنیا میں آپ کے ساتھ ہو اور ہر یک رنج اور بلا سے بچاوے۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے۔ ۲۸ جون ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان