مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 187
مکتوب نمبر ۱۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آں محب پہنچ گئے۔خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور ہر یک آفت سے بچاوے۔مجھ کو آپ سے دلی محبت ہے اور دلی تعلق ہے اور عاجز دعا سے نہیںغافل ہوا گو ارسال خطوط میں کچھ دیر ہوئی۔اپنے حالات خیریت آیات سے مجھ کو مطلع فرماتے رہیں۔۵؍ جنوری ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۱۸ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ محبیّ عزیزی اخویم سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یاد نہیں رہا کہ میں پانچ روپیہ کی رسید پہنچا چکا ہوں یا نہیں اس لئے مکرّر یہ کارڈ بطور رسید روانہ کرتا ہوں کہ پانچ روپیہ پہنچ گئے ہیں۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔۱۱؍مارچ ۱۸۹۵ء والسلام