مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 186 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 186

مکتوبات احمد ۱۸۶ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۵ محبی عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلمه * نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا محبت نامہ پہنچ کر تسلی اور راحت حاصل ہوئی۔ جلسہ ۲۷ دسمبر ۹۴ء کے ( لئے ) بفضلہ تعالیٰ / تیار رہیں اور بخدمت اخویم میاں عبد الحکیم خان صاحب السلام علیکم ۔ باقی سب خیریت ہے۔ ۱۴ نومبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر ۱۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ شاید میں نے اس سے پہلے بھی وصولی روپیہ کی نسبت لکھا تھا مگر چونکہ بھول گیا اس لئے دوبارہ لکھتا ہوں ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۷ دسمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ