مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 185 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 185

مکتوب نمبر ۱۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ اخویم خلیفہ صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔باعث خوشی ہوا۔اس جگہ بفضلِ تعالیٰ سب خیریت ہے۔مجھے آپ سے دلی محبت ہے اور آپ یاد آتے رہتے ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو دنیا و دین کے مکروہات سے بچا کر آپ کی الٰہی مدد کرے۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے۔چارہزار کے اشتہار کے بعد پھر کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی۔٭ والسلام مکتوب نمبر۱۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پنج روپیہ مرسلہ آپ کے اس عاجز کے لئے اور دس روپیہ عرب صاحب کے پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔گولیاں کونین کی ضرور ارسال فرماویں اور محمود کے گلے میں گلٹیاں نکل آئی ہیں لیکن کوئی زخم یادرد نہیں ہے اس کی دوا بھی ارسال فرماویں۔۶؍جولائی ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ٭ سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ۲۱۷‘۲۱۸