مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 183
مکتوبات احمد ۱۸۳ جلد چهارم مکتوب نمبر ۱۰ بِسْمِ اللَّهِ عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز ایک ہفتہ سے فیروز پور چھاؤنی میں ہے۔ چھ سات روز کے بعد قادیان میں جاؤں گا۔ میاں محمد یوسف ابھی میرے پاس نہیں آئے ۔ غالباً قادیان میں گئے ہوں گے ۔ ۲۸ نومبر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان حامد علی السلام علیکم و رحمۃ اللہ از محمد سعید السلام علیکم مکتوب نمبر 11 نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی مخلصی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ عاجز علیل رہا ہے اس لئے خط نہیں لکھ سکا ۔ اب بھی کسی قدر علالت طبع باقی ہے ۔ غلبہ ریزش اور کھانسی ہے ۔ آپ کا ہدیہ مرسلہ پار چات یعنی سیاہ چوغہ ، ابرہ لحاف، کھیں پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا۔ یک یک یک