مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 181
مکتوبات احمد ۱۸۱ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر 4 محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا آپ کے آم تحفہ شیریں مجھ کو پہنچ گئے ۔ باقی سب طرح سے خیریت بری حالت طبیعت به نسبت سابق اچھی ہے ۔ امید کہ تبدیلی کے وقت مطلع والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبرے بِسْمِ اللَّهِ * عزیزی مخلصی خلیفه رشید الدین صاحب سلمه السلام علیکم عبداللہ سے آپ نے وعدہ کیا ہوا ہے اور وہ آدمی غریب اور نیک چلن ہے ۔ مناسب ہے کہ اپنے وعدہ کے موافق اس کو اپنے پاس طلب کر لیں ۔ باقی خیریت ہے ۔ ۱۴ اگست ۱۸۹۳ء والسلام غلام احمد از قادیان