مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 178
مکتوب نمبر۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ مشفقی عزیزی محبیّ خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ادویہ مرسلہ آپ کی پہنچ گئیں۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔دو مرتبہ سفید دوائی آنکھوں میں لگائی گئی۔بہت فائدہ ہے اور چیپر جو آنکھ میں آتے تھے موقوف ہوگئے ہیں اور صورت آنکھ کی صحت کی طرف بدلی ہوئی ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ القدیر یہ دوائی بہت فائدہ کرے گی۔ابھی تک آنکھیں کھولنی شروع نہیں کیں۔مگر لڑکا سبز پارچہ نہیں باندھتا۔جب باندھا جاتا ہے تو اُتار دیتا ہے۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام۔بخدمت اخویم محبی میاں عبد الحکیم خان صاحب السلام علیکم۔زیادہ خیریت ہے۔٭ والسلام ۱۰؍جنوری ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمدعفی اللہ عنہ مکتوب نمبر۲ژ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آپ کی خدمت میں عبد اللہ روانہ ہوتا ہے۔آدمی غریب طبع اور عاجز ہے۔آپ اپنی مہربانی کے سایہ کے نیچے اس کو جگہ دیں۔بہت بیمار رہا۔اس لئے پہلے نہیں جا سکا۔۱۵؍دسمبر۱۸۹۲ء روز جمعہ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ٭ الحکم جلد۴۲ نمبر۱۰،۱۱ مورخہ ۲۸؍مارچ ۱۹۳۹ء صفحہ۰ ۴