مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 10
’’حضرت اقدس کاپی دیکھ رہے تھے۔ہاتھ میں پنسل ہی تھی۔حضرت اقدس کے الفاظ پنسل سے تھے میں نے سیاہی سے اوپر قلم پھیر دی‘‘۔۲۴؍ اپریل ۱۹۰۸ء عبدالرحمن قادیانی احمدی بقلم خود ـــــــــــــــــــ---------- بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ آقائی و مولائی فداک روحی ایدکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور قادیان سے حضور کی خادمہ کا آج ہی خط آیا ہے کہ رات کے وقت ہمیں تنہائی کی وجہ سے خوف آتا ہے کیوں کہ جس مکان میں رہتا ہوں وہ بالکل باہر ہے۔لہٰذا اگر حکم ہو اور حضور اجازت دیں تو میںجا کر ان کو کسی دوسرے مکان میں تبدیل کر آؤں یا اگر حضور کے دولت سرائے میںکوئی کوٹھڑی خالی ہو تو وہاں چھوڑ آؤں۔جیسا حکم ہو تعمیل کی جاوے۔۱۴؍ مئی ۱۹۰۸ء حضور کی دعاؤں کا محتاج خادم در عبدالرحمن قادیانی احمدی مکتوب نمبر ۷ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ابھی جانا مناسب نہیں ہے لکھ دیں کہ کسی شخص کو یعنی کسی عورت کو رات کو سلا لیا کریں یا مولوی شیر علی صاحب بندوبست کر دیں کہ کوئی لڑکا آپ کے گھر میں سو رہا کرے۔مرزا غلام احمد