مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 140 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 140

لینے گیا ہے اور کچھ الہام بھی متوحش ہوئے۔وہ ضرور اس پیشگوئی کے متعلق معلوم ہوتا ہے خدا خود فضل کرے گا۔دشمن طرح طرح کے افترا اور بہتان کر رہے ہیں۔مگر وہ سب ذلیل و خوار ہوں گے۔حضرت اقدس کا سلسلہ کوئی انسانی منصوبہ نہیں ہے۔یہ اس ہاتھ سے قائم ہوا ہے جو سب دُنیا پر حکمران ہے۔خدا کے بندوں کا مقابلہ کرنا گویا خدا تعالیٰ کا مقابلہ کرنا ہے۔کچھ فکر و اندیشہ کی بات نہیں۔پانچ روپیہ کا منی آرڈر وصول ہوچکا ہے۔آپ مطمئن رہیں۔٭ قادیان ۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء والسلام عاجز مرزا خدا بخش بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات بحکم حضرت اقدس بخدمت منشی جلال الدین صاحب مکتوب ۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت اقدس آپ کو کبھی بھولے نہیں۔آج کل بڑی تحریکات کے دن ہیں۔تین عظیم الشان اشتہار چھپ رہے ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔٭٭ ۱۰؍مئی ۱۹۰۱ء عاجز عبدالکریم منشی محمد دین صاحب کی خدمت میں سلام عرض کر دیں۔جناب منشی جلال الدین صاحب پنشنر موضع بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات ۱۶؍مئی ٭ رجسٹر روایات صحابہ نمبر۱۴ صفحہ ۱۶۲ ٭٭ رجسٹر روایات صحابہ نمبر۱۱ صفحہ۱۳۴