مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 139 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 139

مکتوب نمبر۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ امام ہمام مہدی و مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فرماتے ہیں کہ ہماری تو عین تمناّ ہے کہ آپ قادیان میں آئیں۔خدا تعالیٰ وہ تقریب جلد نکالے کہ آپ کی ملاقات نصیب ہو۔مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی سیالکوٹ میں بیمار تھے اب آرام ہے۔مولوی نور الدین صاحب مالیر کوٹلہ ہیں۔دو تین ماہ میں آئیں گے۔مولوی سید محمد احسن صاحب امروہہ میں ہیں۔وہ خدا جانے کب آئیں گے۔٭ والسلام ۹ جنوری ۱۸۹۶ء از سراج الحق کاتب سلام مسنون از قادیان بلانی تحصیل کھاریاں ضلع گجرات پنجاب بخدمت منشی محمد جلال الدین صاحب پنشنر سلمہُ اللہ تعالیٰ مکتوب نمبر۲ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی منشی صاحب السلام علیکم بیشک ٹھیک ہے۔حضرت اقدس کو بہت روز ہوئے ایک خواب بدیں طور ہوئی کہ ہماری پگڑی اور عصا اور چوغہ چوری ہوگیا۔چوغہ تو جلد مل گیا۔مگر عصا و پگڑی کے لئے آدمی واپس ٭ رجسٹر روایات صحابہ نمبر۱۴ صفحہ ۱۶۰