مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 138
ازالہ اوہام میں آپ کا ذکر مخلصین میں ہے۔حضرت اقدس ؑ نے انجام آتھم میں اپنے مخلص دوستوں میں اور اشتہار ۲۲؍فروری ۱۸۹۸ء میں اپنی پرُامن جماعت میں آپ کا نام درج فرمایا ہے۔اشتہار یکم جولائی ۱۹۰۰ء میں چندہ دہندگان منارۃ المسیح میں آپ کا نام درج ہے۔اسی طرح ملفوظات جلد چہارم میں بھی آپ کا نام محبت بھرے الفاظ میں درج ہے۔اگست ۱۹۰۲ء میں آپ وفات پا گئے اور تدفین موضع بلانی میں ہوئی۔آپ کا کتبہ یادگار بہشتی مقبرہ قادیان میں ہے۔آپ کی وفات پر حضرت اقدس ؑ نے سرد آہ بھر کر فرمایا’’ حضرت منشی جلال الدین مرحوم ہمارے یکتا اور بے نظیر دوست تھے۔‘‘٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت منشی جلال الدین صاحب بلانویؓ نمبرشمار تاریخ تحریر صفحہ نمبر ۱ ۹؍جنوری ۱۸۹۶ء ۱۳۹ ۲ ۱۳؍مارچ ۱۸۹۷ء ۱۳۹ ۳ ۱۰؍مئی ۱۹۰۱ء ۱۴۰ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۱۹، ۲۰