مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 137
حضرت منشی جلال الدین صاحب بلانویؓ پنشنر سابق میر منشی رجمنٹ نمبر۱۲ موضع بلانی کھاریاں ضلع گجرات حضرت منشی جلال الدین رضی اللہ عنہ مغل برلاس خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کے آبائو اجداد قندھار (افغانستان) سے ہجرت کر کے صوبہ پنجاب کے علاقہ گجرات میں آئے تھے۔آپ کے والد کا نام مرزا غلام قادر صاحب تھا جو اس علاقہ میں طبیب تھے۔آپ ۱۸۳۰ء کو موضع بلانی میں پیدا ہوئے۔…… ایک دفعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت خواب میں ہوئی تو دل کی بے قراریاں اور بڑھ گئیں۔دو بارہ جب حضرت اقدس ؑ کی زیارت خواب میں ہوئی تو آپ نے حضور کا دامن پکڑ لیا اور عرض کیا حضور ؑ ! آپ مجھے اپنے نام اور جائے قیام سے مطلع فرمائیں تو حضرت ؑ نے آپ کو نام اور رہائش بتادی۔جب آپ کی رجمنٹ جھانسی چلی گئی تو ۱۸۸۲ء یا ۱۸۸۳ء میں آپ نے چند ماہ کی رخصت لی اور قادیان کے لئے رختِ سفر باندھا۔یکیّ والا حضرت اقدس ؑ کے علاوہ کسی اور کے پاس آپ کو لے گیا تو آپ نے کہا کہ یہ وہ شخص نہیں اس پر یکیّ والا آپ کو حضرت اقدس ؑ کے پاس لے گیا۔حضور پرُنور کو دیکھتے ہی آپ نے پہچان لیا اور بیعت کی درخواست کی لیکن حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ ابھی بیعت لینے کا حکم نہیں ملا۔جب حضرت اقدس ؑ نے بیعت کا اعلان فرمایا تو آپ نے فوراً بیعت کر لی۔رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت ۹۳ نمبر پر درج ہے۔بیعت کے بعد ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی کہ آپ کی عبادات میں اس قدر ر ّقت اور خشیت تھی کہ آنسوئوں سے آپ کا چہرہ مبارک تر ہو کر کرُتا بھی بھیگ جایا کرتا……