مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 126

تلامذہ میں سے حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحبؓ اور حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔آپ کے بعض علمی مضامین الحکم اور الفضل میں شائع ہوتے رہے۔حضرت مسیح موعود ؑ نے اپنی تصنیف آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شریک ہونے والوں اور چندہ دہندگان میں آپ کا ذکر فرمایا ہے۔آپ نے ۲۴؍اگست ۱۹۳۰ء کو وفات پائی۔آپ کا وصیت نمبر ۲۱۲۵ ہے۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۱۴۴، ۱۴۵