مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 8
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور۱۸؍اپریل ۱۹۰۸ء کا الہام جو حضو ر نے ۱۹ کو قبل ظہر بیان فرمایا تھا۔بغرض صحت پیش خدمت کرکے ملتجی ہوں کہ حضور ملاحظہ فرمالیں۔نیز اس کے متعلق اگر کوئی تفہیم ہو یا اس کے بعد کا کوئی اور الہام قابل اشاعت ہو تو عطا فرمایا جاوے۔۱۸؍اپریل = زَلْزَلَۃُ الْارْض حقُّ الْعَذَابُ وَ تدلٰی ۱؎ ترجمہـ= زمین کا ہلنا۔عذاب سچ ہے اور وہ اتر پڑا۔خاکسار غلام در عبدالرحمن قادیانی احمدی مکتوب نمبر ۵ژ (از قلم مبارک حضرت اقدس علیہ السلام) ۱۔بشریٰ۔۲۔میرے لئے ایک نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔۳۔خیر وخوبی کا نشان۔۴۔میری مرادیں پوری ہوئیں۔۱؎ نوٹ از مرتب :ـ الحکم میں زلزلت الارض۔فحق العذاب و تدلّٰی شائع ہوا ہے۔(الحکم جلد۱۲ نمبر۲۹ مورخہ ۲۲؍اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۱)