مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 6 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 6

مکتوبات احمد ۶ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آقائی و مولائی اید کم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته حضور مبلغ ایک طہر روپیہ پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ لِلهِ قبول فرمایا جاوے۔ اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا کی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق عطا فرماوے ۔ اور قوت ایمانی اور اعمال صالحات کی توفیق ملے اور خاتمہ بالخیر ہو۔ آمین ۔ حضور کی خادمہ اور ایک بچہ عبد القادر بھی ملتجی ہیں ان کے حق میں بھی سعادت دارین اور انجام بخیر کی دعا فرمائی جاوے۔ حضور میں بہت کمزور حالت میں ہوں مجھے خاص خاص دعاؤں میں یا دفرمایا جاوے ۔ ۳ را پریل ۱۹۰۸ء والسلام خاکسار عبد الرحمن قادیانی احمدی مکتوب نمبر ۳ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ * مبلغ ایک طور روپیہ پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - آمین - إِنْشَاءَ اللَّهُ الْقَدِير دعا کروں گا۔ مرزاغلام احمد