مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 104 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 104

مکتوب انہیں جواب لکھ دیں کہ ’’توبہ استغفار عمدہ چیز ہے مگر ان لوگوں کی خوابوں کا ہرگز اعتماد نہ کریں کیونکہ یہ لوگ تقویٰ سے بعید ہیں اور شیطان کے مس سے خالی نہیں۔ابھی تک تو میں تمہارے درمیان زندہ ہوں اور صدہا نشانِ الٰہی ظاہر ہو رہے ہیں۔چاہیے کہ ایک ماہ کے بعد میری کتاب حقیقۃ الوحی منگوا کر دیکھیں کہ اس وقت تک وہ چھپ جائے گی۔جس شخص کو تزکیۂ نفس حاصل نہیں وہ جس قدر شیطان کے قریب ہے اس قدر خدا کے قریب نہیں۔‘‘ یہ تحریر مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کے فرزند مرزا محمد حسین صاحب کلرک حوالدار جالندھر چھائو نی کے پاس محفوظ ہے۔خاکسار فضل حسین دفتر تالیف و تصنیف قادیان٭ ٭ الفضل نمبر۱۲۳ جلد۳۱ مورخہ ۲۶؍مئی ۱۹۴۳ء صفحہ ۳