مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 96 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 96

مکتوبات احمد ۹۶ جلد چهارم محبتی اخویم احمد حسین صاحب سلمه مکتوب آپ کا خط میں نے اوّل سے آخر تک پڑھ لیا ہے ۔ آپ کے تمام مطالب کے لئے دعا کی گئی لیکن مخالفوں کی ذلت کی دعا کی کچھ ضرورت نہیں ۔ شاید اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت فرمادے اور یہ بہت بہتر بات ہے کہ آپ ایک مدت تک اسی جگہ رہیں ۔ یہ عین ہماری دلی منشا ہے کہ اس جگہ رہنے سے آپ کی معلومات زیادہ ہو جائیں گی ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد