مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 95 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 95

حضرت سیّد احمد حسین صاحبؓ …یہ مکتوب سونگھڑہ ضلع کٹک کے سیکرٹری جناب حضرت سید احمد حسین صاحب مرحوم کے نام ہے۔جو کہ موصی اور مخلص احمدی تھے۔مرحوم جماعت کٹک کے احمدیوں میں سے پہلے شخص تھے کہ جنہوں نے حضرت اقدس کی زندگی میں قادیان حاضر ہو کر کافی عرصہ قیام کیا۔اور حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کی بابرکت صحبت سے فیضیاب ہوئے۔مرحوم نے اپنے قیام قادیان کے دوران میں حضور علیہ السلام کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا جس میں دیگر امور کے علاوہ یہ بھی عرض کیا تھا کہ ہمارے علاقہ میں جماعت کی بڑی سخت مخالفت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ سخت پریشان ہیں۔اگر حضور اجازت دیں تو میں ان مخالفین کی فہرست بنا کر پیش حضور کروں۔تا حضور بددعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ذلّت و خواری نصیب کرے۔جس کے جواب میں حضور علیہ السلام نے مندرجہ ذیل مکتوب رقم فرمایا۔یہ خط ہمیں مکرمی مولوی محمد یعقوب صاحب مولوی فاضل سے دستیاب ہوا ہے۔جزاھم اللّٰہ احسن الجزاء۔٭ (خاکسار محتاج دُعا ملک فضل حسین کارکن صیغہ تالیف و تصنیف قادیان) ٭ الفضل نمبر۲۲۶ جلد۳۱ مورخہ ۲۵؍ستمبر ۱۹۴۳ء صفحہ ۲