مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 81
مکتوبات احمد ΔΙ مکتوب نمبر ۱۴ جواب ضرور لکھ دیں۔ہم دعا میں مشغول ہیں۔تسلی رکھیں۔والسلام مرزا غلام احمد جلد سوم برادرم مکرم خان صاحب السلام علیکم حضور جب آپ کے واسطے دعا میں مشغول ہیں تو تمام مشکلات خود ہی حل ہو جائیں گے۔آپ کے مضطر بانہ خط پڑھ کر عاجز نے بھی دعا کی ہے۔مگر حضور اقدس کی دعا کے بعد کسی کی دعا کی ضرورت نہیں۔مگر حصولِ ثواب کے واسطے اور آپ کی تکلیف کو محسوس کر کے محبت دلی سے بے اختیار دعا ہوتی ہے۔اپنے حال سے روزانہ اطلاع کیا کریں۔تازہ الہام ظَفَرَكُمُ اللَّهُ ظَفْرًا مُّبِينًا خادم محمد صادق عفی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جناب عالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته عاجز اپنے چھوٹے بھائی عزیز بشیر احمد کو سہارنپور کے کالج متعلقہ باغات کی اور سیر کلاس میں داخل کرنا چاہتا ہے مگر بجر حضور کی اجازت حاصل کئے اور اس کے داخلہ کے قبل دعا کرائے بغیر میں ہرگز اس کو وہاں پر بھیج نہیں سکتا۔اجازت حاصل کرنے کے واسطے ایک عریضہ بذریعہ ڈاک گزارش تذکر صفحه ۶۳۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء