مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 78
مکتوبات احمد جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر11 نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ہر ایک خط کے پہنچنے پر دعا کی گئی۔اِن شَاءَ اللہ بعد میں کئی دعائیں کی جائیں گی۔خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔آمین۔۴ / جون ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی اللہ مکتوب نمبر ۱۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ حبی فی اللہ عبد المجید خاں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط ملا۔آپ کے واسطے دعا کی جاتی ہے۔حساب سرکاری میں اللہ تعالیٰ سہولت عطا فرمائے۔والسلام۔انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔آپ کا قریباً ہر روز خط پہنچتا ہے اور دعا بھی کی ہے۔۱۲ / جون ۱۹۰۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد (نوٹ) خط نمبر ۱۲ کا ابتدائی حصہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب قبلہ کا قلمی ہے جو ان ایام میں حضور کے کاتب خطوط تھے یا آجکل کی اصطلاح میں پرائیویٹ سیکرٹری۔ان کی عادت میں تھا کہ جن خطوط کے جواب کے لئے حضرت کا ارشاد بھی ہوتا تھا۔خط لکھنے کے بعد حضرت کے حضور اس نیت اور مقصد سے پیش کر دیتے کہ حضرت بھی خود کوئی جملہ یا کم از کم اپنا دستخط ہی کر دیں جس کے خدام طلب گار رہتے تھے۔ان ایام میں حضرت منشی محمد خاں صاحب رضی اللہ عنہ