مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 77
مکتوبات احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ جناب عالی ! LL نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد سوم حضور ! عاجز کئی ایک عریضہ جات خدمت بابرکت میں گزارش کر چکا ہے۔مگر اس وقت تک کوئی جواب غلام کو نہیں ملا۔اس صورت میں طبیعت بے قرار ہو جاتی ہے۔اس لئے بار بار تکلیف دی جاتی ہے۔یہاں پلیگ بڑی سخت ہے۔حضور ہمارے لئے دعا فرماویں ، بارگاہ الہی میں محض حضور کے تعلق کو جتا جتا کر دعا کی جاتی ہے ورنہ ہماری روحانی حالت بہت گندی ہے۔حضور کے جواب کا منتظر۔از کپورتھلہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء عبدالمجید خاں حضور کا غلام برادرم السلام علیکم بشارت نامہ ارسال خدمت ہے۔خدا تعالیٰ کا فضل آپ کے ساتھ ہو۔خادم محمد صادق ( نوٹ ) اس کے بعد کے خطوط میں خاں صاحب کے اصل خط بھی درج کر دیئے ہیں جن کے جوابات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے دیئے گئے ہیں۔(عرفانی کبیر) مکتوب نمبر ۰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جواب لکھ دیں کہ خطوط آپ کے پہنچتے ہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو مع تمام عزیزوں کے طاعون سے محفوظ رکھے۔والسلام