مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 75
مکتوبات احمد ۷۵ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۸ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ہر ایک خط پہنچنے پر دعا کی گئی ہے۔انشاء اللہ بعد میں کئی دن دعا میں کوشش کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔آمین۔۲ جنوری ۱۹۰۷ء مرزا غلام احمد (نوٹ ) اس خط سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک خاص عادت کا پستہ ملتا ہے اور میں اس کو ذاتی علم اور بصیرت سے بھی جانتا ہوں۔حضرت اقدس کا معمول تھا کہ جب ڈاک آتی تو ایک اجمالی دعا سب کے لئے کرتے اور پھر ہر خط کو پڑھتے وقت اور کھولتے وقت صاحب خط کے مقاصد کے لئے دعا فرماتے اور اس کے بعد یہ بھی انتظام تھا کہ دعا کے لئے ایسے تمام ارباب کی ایک فہرست تیار ہو کر حضور کی خدمت میں بھیجی جاتی تھی۔خاں صاحب عبدالمجید خان صاحب کے نام اس خط میں آپ نے ہر بلا سے محفوظ رکھے جانے کی دعا کی اور دورانِ ملازمت میں دشمنوں کی ہر مخالفت اور منصوبے سے جو ان کو نقصان پہنچانے کا کیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کو محفوظ رکھا وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔۔۔۔۔۔( عرفانی کبیر)