مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 73
مکتوبات احمد ۷۳ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط مجھ کو ملا۔بباعث علالت طبع میں جلد تر جواب نہیں لکھ سکا۔آپ کے۔۔۔سے بہت رنج اور افسوس ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور نعم البدل عطا فرمادے۔دنیا کی بنا انہیں عموم پر ہے اور ہر ایک مصیبت کا ثواب ہے اور خدا تعالیٰ کریم و رحیم ہے۔آپ کے بھائی خیریت و عافیت سے پہنچ گئے ہیں۔بخدمت مولوی عبد الرحیم صاحب السلام علیکم۔باقی سب خیریت ہے۔ار جولائی ۱۹۰۶ ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر 4 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبدالمجید خاں صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط ملا۔میری طبیعت کئی دنوں سے بہت علیل ہو رہی ہے۔اپنے ہاتھ سے خط لکھنے کی طاقت نہیں۔لیکن بوجہ آپ کے تر ڈر کے یہ خط میں نے آپ کہہ کر لکھوایا ہے۔باقی سب خیریت ہے۔میری علالت کی وجہ سے جواب لکھنے میں تاخیر ہو گئی۔مرسله ۱۵ راگست ۱۹۰۶ء مرزا غلام احمد عفی عنہ