مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 72
مکتوبات احمد ۷۲ جلد سوم منشی محمد اروڑ ا صاحب اور دوسرے کپورتھلہ کے دوستوں سے دلی محبت ہے پھر کیونکر ہو کہ ایسی جماعت کی نسبت کوئی نا گوار کلمہ منہ سے نکلے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دنیا اور آخرت میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے ساتھ ہوں گے اور آپ ان دوستوں میں سے ہیں جو بہت ہی کم ہیں۔آپ نے دلی محبت سے ساتھ کیا اور ہر ایک موقع پر صدق دکھلایا پھر کیونکر فراموش ہو سکتے ہیں۔چاہیئے کہ فرصت کے وقتوں میں ہمیشہ ملتے رہیں۔باقی تمام احباب کو السلام علیکم۔۲۷ / جنوری ۱۸۹۴ء خاکسار میر میرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ حضرت خان عبد المجید خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ مکتوب نمبر۴ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محجبی اخویم عبدالمجید خان صاحب ستلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔میں انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔اسی طرح بار بار یاد دلاتے رہیں تا دعا کا سلسلہ جاری رہے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ور جولائی ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ حمد اخبار بد ر نمبر ۳۷ جلدے مورخہ یکم اکتوبر ۰۸ صفحه ۶