مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 69
مکتوبات احمد ۶۹ جلد سوم مفتی صاحب کا خط حضرت منشی اروڑے خاں صاحب کے نام مکرمی منشی صاحب السلام علیکم خاکسار کل ۲ بجے یہاں پہنچا۔ حضور علیہ السلام سے عرض کیا گیا ۔ فرمایا مجھے ۲ /جنوری کو ایسی حالت طاری ہوئی تھی جیسے کوئی نہایت عزیز مرجاتا ہے ساتھ ہی الہام ہوا ۔ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا ، اطلاعاً عرض ہے۔ دعا کے واسطے کہا گیا۔ حضور کو بہت سخت رنج ہوا ہے ۔ میرے بعد میرے والد صاحب کی دو تاریں آئی تھیں۔ اس لئے آج بھیرہ جاتا ہوں ۔ کل سے بارش شروع ہے۔ ۱۳ / تاریخ انشاء اللہ گورداس پور پہنچ جاؤں گا اور خیریت ہے۔ عبدالمجید خاں وغیرہ سب کو السلام علیکم خاکسار فضل الرحمن از قادیان ( نوٹ : اب اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات درج کئے جاتے ہیں ۔ ) عرفانی کبیر تذکره صفحه ۴۱۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء