مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 67 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 67

مکتوبات احمد ۶۷ حضرت منشی محمد خان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ محمدخان صاحب حضرت خان صاحب عبدالمجید خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ بین له کے نام تعارفی نوٹ جلد سوم خان صاحب عبدالمجید خاں صاحب ریٹائر ڈ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپورتھلہ حضرت منشی محمد خاں صاحب رضی اللہ عنہ کے فرزند اکبر ہیں۔حضرت منشی محمد خاں صاحب کپورتھلہ کی جماعت کے ان عشاق میں سے تھے جو اپنی عقیدت و اخلاص اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ محبت و ایثار میں بہت بلند درجہ رکھتے ہیں۔منشی محمد خان صاحب کا ذکر میں پہلے اس گشتی مکتوب میں کر آیا ہوں جو بشیر اول کی وفات پر حضرت نے لکھا تھا۔اور تفصیلی تذکرہ کتاب تعارف میں انشاء اللہ مزید آئے گا۔منشی محمد خان صاحب افسر بگھی خانہ کپورتھلہ تھے جب ان کی وفات ہوئی۔اس جگہ کے لئے کپورتھلہ کے کئی شخص امیدوار تھے اور حالت یہ تھی کہ حضرت منشی محمد خاں صاحب کی علالت کی طوالت کے باعث حساب کتاب بھی نامکمل تھا اور مختلف قسم کے خطرات در پیش تھے مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بذریعہ وحی بتا دیا تھا کہ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا چنانچہ منشی عبدالمجید خاں صاحب افسر بگھی خانہ مقرر ہوئے اور بالآخر ترقی کرتے کرتے وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوئے اور اسی عہدہ سے پنشن پائی۔خان صاحب عبدالمجید خان صاحب اپنے اخلاص وارادت میں اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر ہیں اور سلسلہ کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہنا اپنی سعادت اور خوش قسمتی یقین کرتے ہیں اللهُمَّ زِدْ فَزِدْ - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خطوط سے پہلے میں ایک مکتوب مکرمی مفتی فضل الرحمن صاحب مرحوم کا درج کرتا ہوں اس لئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نشان کا ایک شاہد ہے۔(عرفانی کبیر )