مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 64 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 64

مکتوبات احمد ۶۴ مکتوب نمبر ۴ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی ! نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم آپ کی رؤیا انشا اللہ القدیر رویا صالحہ ہے اور جیسا کہ زمانہ کی موجودہ حالت کی حقیقت ہے گویا اس کو ظاہر کرائی ہے۔ اور نیز آپ کے خاتمہ بالخیر پر دلالت کرتی ہے۔ حافظ احمد اللہ کے واسطے دعا کی گئی ہے ۔ استغفار میں مشغول رہیں اگر انہیں طاقت ہو اور ملاقات کریں تو انشاء اللہ القدیر ملاقات کی دعا زیادہ اثر رکھتی ہے۔ اور سب طرح خیریت ہے ۔ والسلام ۳۰ جنوری ۱۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اخوی مکرمی معظمی منشی ظفر احمد صاحب سَلَّمَهُ رَبُّهُ الْأَحَد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط پہنچا جو خواب آپ نے تحریر کی ہے وہ بہت عمدہ اور مبارک ہے جس سے آپ کی نسبت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روحانی ترقی اور برکت کی طرف آپ قدم بڑھا رہے ہیں۔ خدا وند کریم مبارک کرے ۔ مجھ کو علالت طبع کے سبب خود خط تحریر کرنے سے معذوری ہے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخه ۷ را کتوبر ۱۹۱۸ صفحه ۷ الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخہ ۷ را کتوبر ۱۹۱۸ء صفحہ ۷