مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 54
مکتوبات احمد ۵۴ جلد سوم (نوٹ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام عموما لو دہانہ کا بنا ہوا نرم نری کا سرخ رنگ کا جوتا پہنا کرتے تھے اور منشی حبیب الرحمن مرحوم کی یہ عادت تھی کہ وہ عمو مالود ہانہ سے جو تا بنوا کر پیش کیا کرتے تھے۔ان کے گاؤں میں دیمک کی کثرت تھی۔اکثر کا غذات اور کتب ان کے تباہ ہو گئے۔یہ خط بھی ایک دو جگہ سے صاف نہیں پڑھا جاتا۔البتہ یہ سمجھ میں آتا تھا کہ اس مرتبہ جو جوتا آپ نے پیش کیا اس میں بعض نقائص رہ گئے۔تا ہم حضور نے او لا اس کی خوبی اور عمدگی کو بیان کیا تا کہ جس اخلاص اور محبت سے تیار کرا کر انہوں نے بھیجا تھا اس کو ٹھیس نہ لگے اور اس میں جو واقعی نقص رہ گیا تھا وہ اس وجہ سے کہ اصل غرض پوری نہ ہو سکتی تھی اس کا بھی ذکر فرما دیا۔(عرفانی کبیر)