مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 52
مکتوبات احمد ۵۲ مکتوب نمبر ۳ مشفقی محبی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته جلد سوم عنایت نامہ پہنچ کر بد ریافت واقعہ ہائکہ حادثہ وفات آپ کی ہمشیرہ کے بہت غم بہت کم و اندوہ ہوا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ خدا تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس مرحومہ کو راضیات جنت میں داخل فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام ۲۷ رمتی ۶۹۲ خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ڈیڑھ میل تک شہر میں اپنے گاؤں سے آنا بجز حرج کے متصور نہیں ۔ چونکہ گاؤں ؤں میں مسجد ہے۔ اگر شہر کے نزدیک بھی ہے تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتا ہے۔ کسی حدیث صحیح میں اس ممانعت کا نام ونشان نہیں ۔ بلا شبہ جمعہ جائز ہے ۔ خدا تعالیٰ کے دین میں حرج نہیں ۔ کتاب دافع الوساوس چھپ رہی ہے ۔ ۱۳ اگست ۶۹۲ والسلام خاکسار غلام احمد