مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 549 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 549

مکتوبات احمد ۴۰۹ مکتوب نمبر ۲ بنام مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم مولوی صاحب بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد سوم عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا۔اگر چہ ڈمی کاغذ کی کتابیں اب شاید تین چار باقی ہیں اور اندریں بہت ضائع ہو گئیں لیکن آپ کی تاکید کے لحاظ سے بھیجی جاتی ہیں۔طبیعت اس عاجز کی بدستور ہے۔چونکہ اس جگہ مہمانوں کی اس قدر کثرت ہے کہ اکثر وقت ان کی ملاقاتوں میں خرچ ہوتا ہے۔اس لئے یہ عاجز تر ڈو میں ہے کہ ترتیب و تالیف حصہ پنجم کے لئے کس طرح فرصت نکالی جائے۔بارہا دل میں یہ گزرتا ہے کہ کسی ایسی طرف چلا جائے کہ جس میں کوئی پرسان نہ ہو تا خاطر خواہ فراغت سے محنت اور کوشش کی جائے مگر ابھی تک کوئی جگہ قائم نہیں ہوئی۔آپ نے جس قد رسعی اور توجہ کی ہے اس کے صلہ میں رسمی شکر گزاریوں سے درگزر کر کے یہ چاہتا ہوں کہ حضرت مولا کریم عزّ اسمۂ وجل شانہ آپ کی اس خدمت کو اپنی رضامندی اور خوشنودی کا موجب کر دے کہ انسان کے لئے یہ بڑی مہم عظیم ہے کہ اس کا مالک اس پر راضی ہو جائے۔یہی فوز عظیم ہے جس کو بذریعہ مخلصانہ عملوں کے طلب کرنا چاہئے۔خدا ہم کو اور آپ کو اس سے متمتع فرما دے۔آمین۔والسلام خاکسار غلام احمد