مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 526
مکتوبات احمد ۳۸۶ جلد سوم مکتوب نمبر ۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ تمہارا خط پہنچا۔تمہارے اخلاص اور محبت سے مجھے تعجب آتا ہے کہ خدا نے اس قدرتمہیں سچی ارادت اور محبت سے حصہ دیا ہے اور تمہارے دل میں یقین بھر دیا ہے۔خدا تمہیں بہت خوش رکھے اور اولا دصالح عنایت کرے اور تمہیں موقع دے کہ دو تین مہینے تک اس جگہ رہ جاؤ۔میں تم سے بہت خوش ہوں اور ایسی عورتیں میں نے بہت کم دیکھی ہیں جو اس قدر یقین اور اعتقاد رکھتی ہوں۔تمہارے دل میں محبت اور اعتقاد رچا ہوا معلوم ہوتا ہے۔خدا تمہیں ہر ایک مصیبت سے بچائے اور تمہیں خوش رکھے۔زیادہ خیریت۔۲۰ فروری ۰۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان